اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کانگریس کے برسر اقتدار آنے پر کیمپ آفس کا نام بدل دیا جائے گا: راہل گاندھی - کیمپ آفس پرگتی بھون کا نام تبدیل

ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہے۔ کانگریس کو تلنگانہ میں کرناٹک کی طرح اقتدار حاصل کرنے کی امید ہے۔ جبکہ بی آر ایس دعوی کررہی ہے کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔

Rahul Gandhi
Rahul Gandhi

By UNI (United News of India)

Published : Nov 18, 2023, 2:20 PM IST

حیدرآباد: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں کانگریس کے برسر اقتدار آنے پر وزیراعلی کے چندر شیکھرراو کے کیمپ آفس پرگتی بھون کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔ اس عمارت کا نام ”پرجا پالنا بھون“ (عوامی حکمرانی کے بھون) کردیا جائے گا۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم راہل گاندھی نے اس خصوص میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی کامیابی عوامی تلنگانہ کے سنہرے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پرگتی بھون کا نام تبدیل کرتے ہوئے پر عوامی حکمرانی کے بھون کے طور پر کردیا جائے گا جس کے دروازے 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔ وزیراعلی اور وزراء معمول کے پرجا دربار منعقد کریں گے تاکہ عوامی مسائل کی سماعت کرتے ہوئے اندرون 72گھنٹے ان کی یکسوئی کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ جواب دہ، شفاف اور پہلے عوامی تلنگانہ کی تعمیر کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔

مزید پڑھیں:بی آر ایس کو ووٹ دینا بی جے پی کو مضبوط کرنے برابر: راہل گاندھی

تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی انتہائی سرگرم نظر آرہی ہے۔ گذشتہ روز ہی کانگریس نے اپنے انتخابی منشور کو جاری کیا جس میں عوام سے مختلف وعدے کیے گئے جبکہ منشور میں عوام سے مختلف گیارنٹیز کا بھی وعدہ کیا گیا۔ ریاست میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور دیگر رہنما سرگرم ہیں۔ کانگریس حکمراں پارٹی بی آر ایس پر مختلف پروجیکس میں بدعنوانی کا الزام عائد کررہی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details