اردو

urdu

ETV Bharat / state

سدا رامیا کی کرناٹک حکومت پر نکتہ چینی - کرناٹک کانگریس

سدا رامیا نے ایک ٹویٹ میں گئو کشی مخالف بل کو پیش کرنے کے طریقۂ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا 'پارلیمانی جمہوریت میں حزب اختلاف کے رہنما کو اکثر 'شیڈو چیف منسٹر' کہا جاتا ہے۔ کسی بھی رکن اسمبلی حتیٰ کہ اپوزیشن لیڈر کی حکومت کے پاس کوئی اہمیت نہیں ہے۔ کرناٹک اسمبلی کی تاریخ کا یہ سیاہ دن ہے۔'

کرناٹک: کانگریس اسمبلی کاروائی کا بائیکاٹ کرے گی آج
کرناٹک: کانگریس اسمبلی کاروائی کا بائیکاٹ کرے گی آج

By

Published : Dec 10, 2020, 8:31 AM IST

کرناٹک کانگریس کے اراکین نے کہا کہ وہ جمعرات کے روز انسداد گئو کشی بل کے خلاف اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔

اس ضمن میں کانگریس کے رہنما سدا رامیا نے کہا کہ کانگریس نے گائے سلاٹر بل پیش کرنے کے طریقۂ کار کے خلاف اسمبلی کی کارروائی سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اسمبلی بزنس ایڈوائزری کمیٹی سے مشورہ کیے بغیر انسداد گئو کشی بل کو پیش کیا اور اسے منظور کیا۔

اس ضمن میں سدا رامیا نے ایک ٹویٹ میں گئو کشی مخالف بل کو پیش کرنے کے طریقۂ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا 'پارلیمانی جمہوریت میں حزب اختلاف کے رہنما کو اکثر 'شیڈو چیف منسٹر' کہا جاتا ہے۔ کسی بھی رکن اسمبلی حتیٰ کہ اپوزیشن لیڈر کی حکومت کے پاس کوئی اہمیت نہیں ہے۔ کرناٹک اسمبلی کی تاریخ کا یہ سیاہ دن ہے۔'

انہوں نے کہا کہ اچانک بل پیش کیا گیا اور بغیر بحث کیے منظور کیا گیا۔ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔

انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد گائے ذبیحہ بل کے خلاف کانگریس اسمبلی کارروائی کا بائیکاٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل جمہوریت کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرناٹک اسمبلی میں انسداد گئوکشی بل منظور: بل میں کیا ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details