تلنگانہ:سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے خلاف شہر حیدرآباد میں کانگریس کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں پارٹی کے اہم لیڈروں نے شرکت کی اور ای ڈی کے اس قدم کو نامناسب قرار دیا۔ شہر کی نیکلس روڈ پر اندرا گاندھی کے مجسمہ کے قریب احتجاج کیاگیا۔ Congress Rally in Hyderabad
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی، سی ایل پی لیڈر ملوبھٹی وکرامارکا اور کانگریس کے دیگر لیڈران ریلی کی شکل میں ای ڈی کے دفتر تک پہنچے۔ پولیس نے کانگریس کی ریلی کو بعض شرائط کے ساتھ اجازت دی۔ ان لیڈروں نے الزام لگایا کہ مرکز کی مودی حکومت گاندھی خاندان کے ساتھ مخاصمت کررہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی ہٹاؤ۔دیش بچاؤ کا نعرے لگائے اور ہاتھوں میں پلے کارڈس کے ساتھ احتجاج کیا۔