اردو

urdu

ETV Bharat / state

عبادت گاہوں کے انہدام کے خلاف کانگریس کا احتجاج

تلنگانہ کانگریس کے اقلیتی شعبے نے سکریٹریٹ عمارت میں واقع دو مساجد اور ایک مندر کے انہدام کے خلاف احتجاج کیا۔

عبادت گاہوں کے انہدام کے خلاف کانگریس کا احتجاج
عبادت گاہوں کے انہدام کے خلاف کانگریس کا احتجاج

By

Published : Jul 11, 2020, 6:24 PM IST

سکریٹریٹ میں دو مساجد اور ایک مندر کے انہدام کے خلاف تلنگانہ کانگریس کمیٹی اور عظیم تر حیدرآباد شعبہ اقلیت کے اشتراک و تعاون سے کانگریس پارٹی کے ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون میں زبردست احتجاج کیا گیا۔

اس ضمن میں اقلیتی رہنماوں کا ایک اجلاس جناب محمد علی شبیر سابق وزیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس موقع پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ ہر مسلمان وغیر مسلم اپنے اپنے مکانوں پر سیاہ پرچم آویزاں کریں اور جمہوری انداز میں اپنا احتجاج درج کروائیں۔علاوہ ازیں اس موقع پر احاطہ گاندھی بھون میں وزیراعلی تلنگانہ چندرشیکھر راؤ کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔اجلاس میں نائب صدر ٹی پی سی سی ظفر جاوید، جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ایس کے افضل الدین، ترجمان کانگریس پارٹی سید نظام الدین،صدر عظیم تر بلدیہ حیدرآباد سمیر ولی اللہ،سینئر کانگریس لیڈرفیروز خان، سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی محمد اعجاز الزماں، شکیل خان، یوسف ہاشمی، محمد امتیاز، عثمان محمد خان، خضر احمد کے علاوہ کانگریسی رہنماوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ حکومت تلنگانہ سکریٹریٹ کو ازسر نو تعمیر کرنے کے لیے انہدامی کاروائی کررہی ہے اس دوران یہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا ہے جہاں اس کی پیر کو سنوائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسد الدین اویسی کا کورونا ٹیسٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details