اردو

urdu

ETV Bharat / state

حضورآباد ضمنی انتخاب: کانگریس لیڈر کی آڈیو لیک - کانگریس لیڈر کی آڈیو لیک

پارٹی کے ایک مقامی لیڈر سے فون پر بات کرتے ہوئے کوشک ریڈی نے کہا کہ حکمران جماعت ٹی آر ایس کا ٹکٹ ان کو حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نوجوانوں کو جمع کریں جس کے لیے وہ رقم دینے تیار ہیں۔

Congress leader's audio leaks between by-elections of Huzuratabad
حضورآباد کا ضمنی انتخاب: کانگریس لیڈر کی آڈیو لیک

By

Published : Jul 12, 2021, 2:29 PM IST

تلنگانہ کے حضور آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں اس حلقہ کے کانگریس انچارج پی کوشک ریڈی کی آڈیو سامنے آئی ہے جس کے بعد پارٹی نے ان کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

پارٹی کے ایک مقامی لیڈر سے فون پر بات کرتے ہوئے کوشک ریڈی نے کہا کہ حکمران جماعت ٹی آر ایس کا ٹکٹ ان کو حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نوجوانوں کو جمع کریں جس کے لیے وہ رقم دینے تیار ہیں۔

فون پرہوئی یہ بات چیت تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔ انہوں نے اس آڈیو میں کہا ہے کہ برسر اقتدار جماعت ٹی آر ایس کا اس حلقہ سے ان کو ٹکٹ یقینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر نوجوان کو پانچ ہزارروپے دینے کے لیے تیار ہیں۔حال ہی میں ایک تقریب میں کوشک ریڈی نے ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے تارک راما راو سے ملاقات کی تھی جس کے پیش نظر اس فون پر ہوئی بات چیت کافی اہمیت کی حامل ہوگئی ہے۔

اس آڈیو کے سامنے آنے کے بعد کانگریس پارٹی نے برہمی کا اظہار کیا اور کوشک ریڈی کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کی تادیبی کمیٹی کے صدرنشین کودنڈا ریڈی نے کہاکہ گذشتہ چند دنوں سے کوشک ریڈی ٹی آرایس کے لیڈروں سے قربت بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس آڈیو لیک معاملہ کے منظرعام پر آنے کے بعد اندرون 24 گھنٹے وضاحت کرنے کی کوشک ریڈی کو ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اراضیات پر غیر مجاز قبضہ کے الزامات پر کابینہ سے ای راجندر کی برطرفی کے بعد انہوں نے اس حلقہ سے استعفی دے دیا اور بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس کے پیش نظر اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ضروری ہوگیا ہے۔


یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details