کریم نگر ضلع کے کانگریس کے کاکنوں نے مختلف مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے احتجاج کیا۔ اس دوران کانگریس نے کارکنان نے اسمبلی کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی اور چندرشیکھرراو کے زیرقیادت ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس ضلع کے مسائل حل کیے جائیں۔
تلنگانہ کانگریس کے کارگذار صدر پونم پربھاکر کی قیادت میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس لے کر یہ احتجاج کیا۔ اس احتجاج کے دوران اسمبلی کی مصروف سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس نے کانگریس کے کارکنوں اور لیڈروں کو روکنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ان احتجاجیوں اور پولیس کے درمیان کچھ دیر کے لیے بحث و تکرار بھی ہوگئی۔ اس احتجاج کی کوشش کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ماحول کشیدہ ہو گیا۔