اردو

urdu

تلنگانہ الیکشن کمیشن کے اجلاس سے کانگریس کا واٹ آوٹ

By

Published : Dec 28, 2019, 7:00 PM IST

تلنگانہ کی بلدیات کے انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کردہ کل جماعتی اجلاس ہنگامہ خیز رہا کیونکہ کانگریس نے اجلاس سے واک آوٹ کردیا۔

congress leader walked out from municipal election committee meeting
تلنگانہ الیکشن کمیشن کے اجلاس سے کانگریس کا واٹ آوٹ

قبل ازیں ریاستی الیکشن کمشنر ناگی ریڈی سے کانگریس کے لیڈروں کی بحث و تکرار ہوگئی۔

یہ اجلاس کمیشن کے دفتر میں منعقد ہوا تھا۔کانگریس کے لیڈروں مری ششی دھرریڈی، نرنجن راو نے کمشنر سے بحث وتکرار کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی رائے کا احترام نہ کرتے ہوئے کمیشن مرضی کے مطابق کام کررہا ہے۔

کانگریس رہنماؤں نے الزام لگایا کہ کمیشن نے حکومت کی مرضی کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور برسراقتدار جماعت کی ایما پرکام رہا ہے۔

اس الزام کے بعد کمشنر ناگی ریڈی نے کانگریس کے رہنماؤں پر برہمی ظاہر کی اور کہاکہ کمشنر کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جارہا ہے جس پر ششی دھر ریڈی اور دوسرے رہنماؤں نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details