اردو

urdu

ETV Bharat / state

Renuka Chowdhury Released: کانگریس رہنما رینوکا چودھری رہا

حیدرآباد میں کانگریس کا راج بھون محاصرہ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں کانگریس کی سینیئر رہنما رینوکا چودھری نے ایک مرد پولیس اہلکار کا پکڑ لیا تھا، اس معاملے میں گرفتار رینوکا چودھری کو پولیس نے رہا کر دیا Congress Leader Renuka Chowdhury Released۔

By

Published : Jun 17, 2022, 5:23 PM IST

Ranuka
Ranuka

حیدرآباد: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی کو ای ڈی کی نوٹس کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج کے دوران حراست میں لی گئیں کانگریس رہنما رینوکا چودھری کو رہا کر دیا گیا۔ در اصل ای ڈی کی کارروائی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تلنگانہ کانگریس نے احتجاج کا اعلان کر کے راج بھون کا محاصرہ کرنے کی اپیل کی تھی جس پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کانگریس کارکنوں اور لیڈروں کی بڑی تعداد راج بھون کے لئے روانہ ہوئی۔

ویڈیو دیکھیے۔

اسی دوران خیریت آباد چوراہے کے قریب مظاہرین نے بعض ٹو وہیلرس کو آگ لگا دی اور آر ٹی سی بسوں کے شیشے توڑ دیے اور بسوں کو روک کر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ احتجاج کے دوران سینئیر رہنما رینوکا چودھری کو پولیس حراست میں لے رہی تھی کہ اسی دوان اس نے ایک مرد پولیس اہلکار کی کالر پکڑ لیا اور تلخ انداز میں بحث کی۔ اس معاملے میں کولگنڈہ پولیس اسٹیشن نے رینوکا چودھری کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف دفعہ 353 لگایا گیا، جس کے بعد رینوکا چودھری نے کورٹ سے رجوع کیا۔ بعد ازاں پولیس نے انہیں رہا کر دیا Congress leader Renuka Chaudhary released by police۔

راج بھون Raj Bhawan Hyderabad کا محاصرہ کرنے این ایس یو آئی کی کو راج بھون جانے کے راستہ میں پولیس کی بڑی تعداد اس پروگرام کے پیش نظر تعینات کی گئی تھی۔ پولیس نے بڑی تعداد میں بیریکیڈس لگائے، تاہم کانگریس کے رہنماؤں بشمول تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی، پارٹی کے دیگر سینئر رہنما جگاریڈی، گیتاریڈی، بھٹی وکرامارکا، باسو راجو، سرینواس کرشنن اور دیگر نے بیریکیڈس کو ہٹا دیا اور راج بھون کی سمت روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں:

اسی دوران ریونت ریڈی، جگاریڈی، بھٹی وکرامارکا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ریونت ریڈی کو پولیس اسٹیشن منتقل کرنے کے دوران کانگریس کے کارکنوں نے پولیس کو ایسا کرنے سے روک دیا جس کے سبب صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ کانگریس کے لیڈروں، کارکنوں اور پولیس کے درمیان بحث و تکرار اور پھر دھکا مکی ہوئی۔ پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔ متعدد مظاہرین آر ٹی سی بسوں پر چڑھ گئے اور احتجاج کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details