اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rahul Gandhi on KCR Govt تلنگانہ میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی لوٹ: راہل گاندھی - تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راو

تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی انتخابی مہم میں مصروف ہیں جبکہ راہل گاندھی ریاست حکومت پر بدعنوانی کے الزامات عائد کررہے ہیں۔ Assembly elections on 30 Nov in Telangana

Rahul Gandhi on KCR Govt
Rahul Gandhi on KCR Govt

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 11:43 AM IST

حیدرآباد: کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی دولت لوٹی گئی ہے۔ کالیشورم پروجکٹ وزیراعلی کے چندر شیکھر راو اور ان کے خاندان کے لیے اے ٹی ایم بن گیا ہے۔اس اے ٹی ایم کو چلانے کیلئے تلنگانہ کے تمام خاندان ہر سال 31500روپئے سال 2040تک دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی نے عوام سے چوری کی ہے اور اس کی سب سے بڑی چوٹ خواتین کو لگی ہے۔ اسی لئے کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ جتنی رقم عوام سے وزیراعلی نے چوری کی ہے، اتنی ہی رقم تلنگانہ کے عوام کے بینک کھاتوں میں کانگریس ڈالے گی۔ ہر ماہ ہر خاتون کے بینک کھاتہ میں 2500روپئے کانگریس حکومت ڈالے گی۔

انہوں نے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کے مہادیو پور منڈل، امباٹی پلی کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر منعقدہ خواتین کو بااختیار بنانے کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں بی آر ایس، بی جے پی اور مجلس ایک ہیں۔ یہ تمام پارٹیاں بی آر ایس کے حق میں کام کر رہی ہیں۔ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ جاگیرداروں کی حکومت کے بجائے عوام کی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی اور چندر شیکھر راو کے دور حکومت میں ایک گیس سلنڈر کی قیمت 1,200 تک پہنچ گئی۔ اگر کانگریس ریاست میں اقتدار میں آتی ہے تو ہم 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کریں گے اور خواتین کو مفت بس سفر کی سہولت فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں: علاقائی پارٹیوں کی اہمیت پر اویسی کا بیان

جے شنکر بھوپال پلی کے علاقے میں ریلی سے خطاب سے پہلے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج صبح تلنگانہ کے میڈی گڈہ بیریج کا فضائی معائنہ کیا۔ اس موقع پر وہ بذریعہ ہیلی کاپٹرکالیشورم پروجکٹ کے لکشمی بیریج پہنچے۔ بعد ازاں انہوں نے میڈی گڈہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر حیدرآباد واپس ہوئے۔ قبل ازیں پروجیکٹ پر پہنچنے پر وہاں پر بڑی تعداد میں تعینات پولیس نے راہل گاندھی کو معائنہ کی اجازت نہیں دی تاہم کانگریس رہنماوں کی درخواست پر راہل گاندھی کو لکشمی بیریج کے فضائی معائنہ کی اجازت دے دی گئی جس کے بعد انہوں نے اس بیریج کا فضائی معائنہ کیا۔ راہل گاندھی کے ساتھ صدر پی سی سی ریونت ریڈی،سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا، سابق وزیر سریدھر بابو اور دیگر موجود تھے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ حکمراں پارٹی بی آر ایس، کانگریس اور بی جے پی ریاست میں انتہائی سرگرم ہوگئی ہیں۔ کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی لگاتار عوامی ریلیوں سے خطاب کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details