اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کی اپنے انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرنے کی تاریخ ہے: اسدالدین اویسی

اسدالدین اویسی نے کہا کہ ’یہ انتخابی موسم ہے، کانگریس کی جانب سے وعدے کئے جارہے ہیں، جس پر عمل ہوگا یا نہیں یہ الگ بحث ہے جبکہ کرناٹک میں کانگریس نے اپنے انتخابی وعدہ پورے نہیں کئے۔ وہاں وظیفے کم کر دیے گئے، بجلی نہیں ہے، کسان پریشان ہیں۔ کانگریس کے وعدے کبھی پورے نہیں ہوتے اور دھوکہ دینے کے لیے ہی کانگریس وعدہ کرتی ہے، ان کی یہی تاریخ ہے‘۔ AIMIM leader Owaisi hits at Congress

کانگریس کی اپنے انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرنے کی تاریخ ہے: اسدالدین اویسی
کانگریس کی اپنے انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرنے کی تاریخ ہے: اسدالدین اویسی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 4:27 PM IST

Updated : Nov 17, 2023, 4:37 PM IST

حیدرآباد: کرناٹک کا حوالہ دیتے ہوئے، کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے جمعہ کو کانگریس پر الزام عائد کیا کہ انتخابات کے وقت عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئے۔ اویسی نے کہا کہ قومی پارٹی کی جانب سے بار بار یہ کہاجارہا ہے کہ اگر تلنگانہ میں وہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ اپنے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گی جبکہ کانگریس عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ’یہ انتخابی موسم ہے، کانگریس کی جانب سے وعدے کئے جارہے ہیں، جس پر عمل ہوگا یا نہیں یہ الگ بحث ہے جبکہ کرناٹک میں کانگریس نے اپنے انتخابی وعدہ پورے نہیں کئے۔ وہاں وظیفے کم کر دیے گئے، بجلی نہیں ہے، کسان پریشان ہیں۔ کانگریس کے وعدے کبھی پورے نہیں ہوتے اور دھوکہ دینے کے لیے ہی کانگریس وعدہ کرتی ہے، ان کی یہی تاریخ ہے‘۔

تلنگانہ تحریک میں جانی نقصان پر کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کی جانب سے معافی مانگنے پر اویسی نے کہا کہ قدیم پارٹی کو بہت دیر سے اس بات کا احساس ہوا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے غیر منقسم آندھرا پردیش کی تقسیم کو صحیح طریقے سے انجام نہیں دیا، جس سے دریاؤں کے پانی کی تقسیم، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے درمیان اثاثوں کی تقسیم سے متعلق مسائل حل نہیں ہوئے۔ تلنگانہ انتخابات پر بات کرتے ہوئے اویسی نے اس بات کی امید ظاہر کی کہ ان کی پارٹی کی جانب سے کھڑے کئے گئے تمام 9 امیدوار کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے انتخابی مہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجلس کی مہم بہتر انداز میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سال بھر عوام کے ساتھ رہتے ہیں۔انہوں نے حلقہ جوبلی ہلز اور راجندر نگر کے علاوہ دیگر 7 اسمبلی حلقوں میں پارٹی کی کامیابی کی امید ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اویسی نے مزید کہا کہ مجلس کی نمائندگی پر بی آر ایس حکومت نے گذشتہ ساڑھے نو سالوں کے دوران اقلیتی بہبود کے لئے کئی اسکیموں پر عمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت میں تلنگانہ میں کوئی فرقہ وارانہ فساد نہیں ہوا۔ مرکزی وزیر اور تلنگانہ میں بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی کے مبینہ بیان جس میں انہوں نے کہا کہ ’تلنگانہ میں بی جے پی کی بلڈوزر حکومت بنے گی‘ پر اویسی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلڈوزر تباہی کی علامت ہے۔ اسرائیل حماس تنازع پر اویسی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

Last Updated : Nov 17, 2023, 4:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details