اس موقع پر انھوں نے کہاکہ سونیا گاندھی اور کانگریس پارٹی نے عوام کی 60 سالہ دیرینہ خواہش کو پورا کیا اور تلنگانہ کو وجود میں لایا۔
انھوں نے ٹی آر ایس حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ایک آمرانہ حکومت تشکیل پائی ہے۔ جو ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کے وجود کے موقع پر 12 لاکھ بے روزگار تھے، اب یہ بڑھ کر 24 لاکھ ہوگئے ہیں۔
اتم نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کا قیام ایک تاریخی دن ہے۔ اس موقع پر تلنگانہ کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
انھوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہا کرتے تھے متحدہ آندھراپردیش میں تلنگانہ کےساتھ نہ انصافی ہوئی اب وہ اس کے متضاد کام کررہے ہیں۔