وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے درازی عمر کی دعا کی۔
مودی نے آج ٹویٹ کیا 'آندھرا پردیش کے وزیراعلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو سالگرہ کی مبارک باد! میں ایشور سے ان کی اچھی صحت اور درازئی عمر کے لیے دعا گوہوں'۔
ریاست کے سابق وزیراعلی اور تلگو دیشم پارٹی کے صدر این چندربابو نائیڈو نے کہا 'سالگرہ مبارک ہو گارو! آپ کو طویل اور صحت مند زندگی نصیب ہو'۔
ٹی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر، وزیر بلدیہ و شہری ترقی، صنعت و تجارت اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی ٹی راما راؤ نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ 'اے پی کے معزز وزیر اعلی شری جگن موہن ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد! انّا خدا آپ کو اچھی صحت، سکون اور عوامی خدمت کے لیے لمبی عمر عطا کرئے'۔
واضح رہے کہ ریڈی کانگریس کے سابق مرحوم وائی ایس آر ریڈی کے فرزند ہیں اور انہوں نے کانگریس کی قومی قیادت سے ہٹ کر 2011 میں ہی اپنی پارٹی 'وائی ایس آر کانگریس' تشکیل دی تھی ۔