ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں علماء نظامیہ آرگنائزیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام عظمت اہل بیت اطہار و فضائل امام حسینؓ کے عنوان پر ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالمجید ملتانی قادری، سابق پروفیسر شعبہ عربی جامعہ عثمانیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اہل بیت اطہار کی محبت ایمان کی تکمیل کا ذریعہ ہے اور اہل بیت میں ہونا یہ عمل سے نہیں بلکہ خدا کے فضل سے ہوتا ہے۔
حیدرآباد: فضائل امام حسینؓ کے عنوان پر کانفرنس منعقد اس موقع پر مولانا سید شاہ ارشد رضوی قادری، مولانا سید شاہ نور الاصفیاء روحی اعظمی، مولانا محمد سلطان احمد، معتمد انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ مولانا سید شاہ رؤوف علی قادری ملتانی، مولانا قاضی محمد عبد القوی، مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری معتمد مجلس اشاعت العلوم جامعہ نظامیہ، مولانا اسلم جاوید نقشبندی قادری، مولانا ڈاکٹر مرزا عبد الرحیم بیگ، اور مولانا حافظ سید شاہ توفیق اللہ حسینی بخاری، کامل جامعہ نظامیہ و دیگر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شہنشاہ وفا، علمبردار لشکر حسینی، حضرت عباسؓ کی زندگی پر ایک نظر
اس کانفرنس میں تلنگانہ کے مختلف اضلاع محبوب نگر، کرنول کے علاوہ شہر حیدرآباد کے علماء، مساجد کے امام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔