ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے جانب سے 62 ویں سالانہ تقریب کے موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے دفتر دارالسلام میں پرچم کشائی کی گئی۔
دارالسلام میں پرچم کشائی تقریب کا انعقاد۔ویڈیو اس موقع پر مجلس کے صدر اسدالدین اویسی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پر تنقید کی اور کہا کہ 2016 میں پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ وہ طالبان سے بات چیت کرے، لیکن میری بات کو تسلیم نہیں کیا گیا، جبکہ آج امریکہ طالبان سے تعلقات قائم کر چکا ہے-
انہوں نے کہا کہ دہلی میں وزیراعظم سے کئی سوالات ہم نے کیا اور کہا کہ اس تشدد میں دہلی میں واقع چار مساجد کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں 42 لوگوں کی موتیں ہوئیں ہیں جبکہ متدد افراد زخمی ہیں۔ جس کا ذمہ دار مرکزی حکومت ہے ۔
اسدالدین اویسی نے اس موقع سے اعلان کیا کے ،مجلس اتحاد المسلمین کے قائدین، رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی اور رکن بلدء کی ایک ماہ کی تنخواہ کو دہلی فساد میں متاثرین لوگوں کو امداد دی جائے گی-