اردو

urdu

ETV Bharat / state

میونسپل کمشنرز کے ساتھ کے ٹی آر کا جائزہ اجلاس - کے تارک راما راؤ

وزیر بلندی نظم و نسق کے تارک راما راؤ نے میونسپل کمشنرس اور اڈیشنل کلکٹرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کرکے مانسون کے سلسلہ میں ایکشن پلان کا جائزہ لیا۔

Conduct health test for sanitation workers: KTR
میونسپل کمشنرز کے ساتھ کے ٹی آر کا جائزہ اجلاس

By

Published : May 10, 2020, 2:29 PM IST

کے ٹی آر نے لاک ڈاون کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے امکان کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے اس وبا کی روک تھام کےلیے حکومت کی جانب سے کئے جارہے احکامات پر سختی سے عمل کرنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے ہفتہ میں ایک بار صفائی عملہ کا ہیتلھ ٹسٹ کروانے پر زور دیا اور کہا کہ عملہ میں ماسک اور گلوز کو فراہم کرنے میونسپل کمشنر کی ذمہ داری ہوگی۔

کے ٹی آر نے اڈیشنل کلکٹرز سے کہا کہ مانسوں کے دوران ڈینگی و دیگر بیماروں سے نمٹنے کےلیے تیار رہے اور مختلف علاقوں میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤں کو یقینی بنائیں۔

ویڈیو کانفرنس میں شہری علاقوں میں پچاس فیصد دوکانات کو کھولنے کے سلسلہ میں بھی جائزہ لیا۔ سڑک کے ایک طرف کی دوکانات ایک دن اور دوسری طرف کی دوکانات دوسرے دن جیسے لائحہ عمل پر بھی غور و خوص کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details