اردو

urdu

ETV Bharat / state

مکمل تنخواہ اور وظیفہ ادا کرنے کے احکام - وظیفہ مکمل ادا کیا جائے گا

تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کی جون کے مہینے کی مکمل تنخواہ اور وظیفہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مکمل تنخواہ اور وظیفہ ادا کرنے کے احکام
مکمل تنخواہ اور وظیفہ ادا کرنے کے احکام

By

Published : Jun 23, 2020, 8:13 PM IST

تلنگانہ حکومت کے سرکاری ملازمین اور وظیفہ یاب افراد کے لیے خوشخبری ہے۔

وزیراعلی کےچندرشیکھرراو نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کو جون کے مہینہ کی مکمل تنخواہ یکم جولائی کو ہی جاری کردے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست میں پیدا ہونے والے مالی بحران کے پیش نظر مارچ ،اپریل اور مئی کے مہینے کی تنخواہوں اور وظایف میں کٹوتی کی تھی۔

واضح رہے کہ آج صبح ہی ملازمین اور وظیفہ یاب افراد کی تنظیم کے ایک وفد نے وزیر خزانہ ہریش راو سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر انھوں نے تیقن دیا تھا کہ جون کی پوری تنخواہ جاری کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details