کوکٹ پلی، سردارپٹیل نگر کے رہنے والوں نے اپنے علاقوں میں اپنے طور پر لاک ڈاون نافذ کردیا ہے اور یہاں تک کہ تجارتی اداروں کو بھی ایک ہفتہ کے لیے بند کردیا ہے۔ یہ افراد تجارتی علاقوں میں بھی لاک ڈاون پر سختی سے عمل کررہے ہیں۔
حیدرآباد: عوام نے خود لاک ڈاون نافذ کردیا - لاک ڈاون
حیدرآباد کے بعض علاقوں میں عوام نے خود لاک ڈاون نافذ کردیا۔ یہ لاک ڈاون کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
حیدرآباد: بعض علاقوں میں عوام نے خود لاک ڈاون نافذ کردیا
حال ہی میں سردارپٹیل نگر میں کورونا کے دس نئے معاملات سامنے آئے تھے جس کے بعد یہاں کے رہنے والوں کی تنظیم نے کورونا کے معاملات میں اضافہ کے خدشہ کے تحت اپنے طورپرلاک ڈاون نافذ کردیا۔
خیال رہے کہ جنوبی ہند کی ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ اسی کے پیش نظر بعض علاقوں میں تاجر حضرات اور دیگر لوگوں نے خود ہی لاک ڈاون نافذ کردیا تاکہ کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ نہ ہو۔