اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana Weather Update تلنگانہ کے کئی اضلاع میں سردی میں اضافہ - تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ

تلنگانہ کے کئی مقامات پر سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ کئی علاقوں میں صبح 9 بجے تک بھی سورج نظر نہیں آرہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی میں اضافہ کے پیش نظر الرٹ رہیں۔ Cold wave in Telangana

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں سردی کی لہر میں اضافہ
تلنگانہ کے کئی اضلاع میں سردی کی لہر میں اضافہ

By

Published : Nov 7, 2022, 11:19 AM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کے کئی مقامات پر سردی کی لہر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کہر دیکھی جارہی ہے۔کہر کے سبب صبح کے اوقات میں گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے جو اپنی گاڑیوں کی لائٹس کھول کر گاڑیوں کو چلانے کیلئے مجبور ہیں۔ درجہ حرارت میں گراوٹ کے نتیجہ میں صبح کی اولین ساعتوں سے ہی کہر کی گھنی چادر دیکھی جارہی ہے۔ سردی کے موسم میں عموما کہر کی گھنی چادر کے نتیجہ میں سڑکوں پر راستہ صاف دکھائی نہیں دیتا اور حادثات کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔ IMD on Hyderabad Weather

ضلع عادل آباد میں سردی کے ساتھ ساتھ کہر بھی زیادہ دیکھی جارہی ہے۔ عموما قومی شاہراہوں پر کہر کے پیش نظر احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ضلع کے ایجنسی علاقوں اور جنگلات سے متصل آبادیوں میں شدید سردی محسوس ہورہی ہے۔کئی علاقوں میں صبح 9بجے تک بھی سورج نظر نہیں آرہا ہے۔ عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکس رہیں۔ سردی سے بچے اور معمرین شدید متاثرہیں۔ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ اسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم ہے۔ نزلہ‘ کھانسی‘ زکام اور بخار میں کئی افراد مبتلا ہیں۔ عادل آباد میں گرم ملبوسات کی خرید و فروخت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ عوام سویٹرس‘ ٹوپیوں اور مفلرس کااستعمال کررہے ہیں۔ چائے خانوں پر عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان

صبح اور شام کے اوقات میں ضلع کے بیشتر مقامات پر لوگ آگ تاپتے نظر آرہے ہیں۔ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ ہورہی ہے۔ درجہ حرارت معمول سے دو یا تین ڈگری کم درج کیاگیا ہے ۔ شام 6 بجے سے اگلے دن صبح 8 بجے تک کئی مقامات پر شدید سردی ہے۔ گذشتہ روز شہر میں معمول کا اقل ترین درجہ حرارت 16.1 درج کیاگیاتھا جب کہ راجندر نگر میں سب سے کم درجہ حرارت 14.9، الوال میں 15.1، سکندرآباد میں 15.3 اور گاجولارامامم میں 15.7 درج کیاگیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details