تلنگانہ کے کئی مقامات پر سردی کی شدت میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔گذشتہ چند دنوں سے درجۂ حرارت میں کافی گراوٹ ہوگئی ہے۔ ضلع عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 13.2ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے۔ میدک میں درجۂ حرارت 14.4 ڈگری سلسیس اور راماگنڈم میں اقل ترین درجۂ حرارت 15.4 ڈگری سلسیس، نظام آباد میں 16.2 ڈگری سلسیس، حیدرآباد میں 16.7 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔ Cold wave conditions grip Telangana
سردی کی لہر میں اچانک اضافہ کے سبب لوگوں کوگھروں سے باہر نکلنے میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ دوسری طرف فٹ پاتھس اور اسپتالوں کے قریب سونے والے افراد کی صورتحال تو مزید بدتر ہوگئی ہے۔
شمالی ہند سے آنے والی سرد ہواوں کے نتیجہ میں جاریہ سال تلنگانہ کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت دیکھی جارہی ہے اور رات کے درجۂ حرارت میں بھی قابل لحاظ گراوٹ درج کی گئی ہے۔