اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوجی اعزازات کے ساتھ کرنل سنتوش بابو کی آخری رسومات - دیش کے لیے قربان فوجی

فوج، پولیس کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ سیاست دانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے ملک کے لیے قربان کرنل سنتوش بابو کا آخری دیدار کیا۔

فوجی اعزازات کے ساتھ کرنل سنتوش بابو کی آخری رسومات
فوجی اعزازات کے ساتھ کرنل سنتوش بابو کی آخری رسومات

By

Published : Jun 18, 2020, 2:58 PM IST

چینی فوج کے تصادم میں ملک کے لیے جان دینے والے تلنگانہ کے کرنل سنتوش بابو کی آخری رسومات ان کے آبائی ضلع سوریہ پیٹ میں انجام دے دی گئی۔

فوجی حکام اور ریاستی عہدیداروں نے ان کی آخری رسومات کے لئے تمام تر انتظامات کئے۔اس موقع پر غیرمعمولی جذبات مناظر دیکھے گئے۔ہزاروں افراد کرنل سنتوش بابوکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ضلع کے ودیانگر میں واقع ان کے مکان پر جمع ہوئے۔

فوج اور پولیس کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ سیاست دانوں کی بڑی تعداد نے بھی ان کی لاش کا آخری دیدار کیا اور ان کی خدمات کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔صبح ہی سے لوگوں کی بڑی تعداد ویرگتی حاصل کیے کرنل کے مکان کے قریب جمع ہونا شروع ہوگئی تاکہ اس عظیم کرنل کی لاش کی آخری جھلک دیکھی جاسکے۔لوگوں نے بڑے پیمانہ پر اپنے ہیرو کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

ان کی آخری رسومات میں ریاستی وزیر جگدیشور ریڈی، ارکان پارلیمان اتم کمار ریڈی، کومٹ ریڈی، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔آخری رسومات تمام فوجی اعزازات کے ساتھ انجام دی گئیں۔

اس موقع پر سوریہ پیٹ میں دکانات اور تجارتی ادارے بند رہے۔آخری رسومات کے جلوس کے موقع پر سڑک کے دونوں جانب لوگوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی جنہوں نے کرنل کی لاش پر پھول نچھاور کئے اور ان کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details