کانگریس کے سینیئر لیڈر ملو بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ وزیراعلی آمرانہ طرز کارویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ قبل ازیں وزیراعلی نے آرٹی سی کے ورکرس سے کئی وعدے کئے تھے اور آرٹی سی ملازمین کو سرکاری ملازمین کی طرح ماننے کا بھی وعدہ اس میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ آرٹی سی کے ڈیزل کے اخراجات کو حکومت کی جانب سے برداشت کرنے کامطالبہ کئی مرتبہ کیاگیا۔
ایندھن پر حکومت نے ایسا ویاٹ لگایاکہ کسی بھی ریاست میں اس قدرزائد ویاٹ نہیں لگایاگیا ہے۔انہوں نے الزام لگایاکہ مسٹر راو کارپوریشن کی نجی کاری کے بعد اپنے کسی بے نامی کو آرٹی سی حوالے کرنے کے بعد آرٹی سی کی ملکیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈیزل پر تلنگانہ حکومت کی جانب سے عائد بھاری ٹیکس کے نتیجہ میں ہی آرٹی سی کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔انہوں نے ورکرس کے مسائل کے حل کے لئے انسانی نقطہ نظر سے فیصلہ کرنے کامطالبہ کیا۔