حیدرآباد:تلنگانہ سی پی ایم اور سی پی آئی کے سکریٹریز تممینی ویربھدرم اور کوننینی سمباسو راؤ نے کہا کہ دونوں کمیونسٹ پارٹیوں نے بی جے پی کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو تلنگانہ میں غلط طریقوں سے اقتدار کے لیے قدم بڑھا رہی ہے۔ سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری تممینینی ویربھدرم نے الزام لگایا کہ بی جے پی غلط طریقوں سے تلنگانہ میں اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کمیونسٹ پارٹیوں نے بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کوننینی سمباسیوا راؤ نے ایک مشترکہ میڈیا کانفرنس میں واضح کیا کہ انہوں نے مرکزی حکومت کے خلاف بی آر ایس اور کے سی آر کی جدوجہد کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
CPI CPM to Support KCR بی جے پی خطرناک پارٹی، سی ایم کے سی آر کی حمایت کرے گی سی پی آئی اور سی پی ایم - کے سی آر کی حمایت کرے گی سی پی آئی
لیفٹ پارٹیاں سی پی آئی اور سی پی ایم نے کہا ہے کہ بی جے پی خطرناک بن گئی ہے۔ علاوہ ازیں لیفٹ پارٹیوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ بی جے پی کو غلط طریقوں سے حکومت بنانے کے خلاف موجودہ تلنگانہ سی ایم کے سی آر کی حمایت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک خطرناک طاقت بن چکی ہے، اگر وہ پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئی تو وہ ملک کو توڑ دے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ راہل گاندھی کے خلاف کی گئی کارروائیوں کو واپس لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعے اپوزیشن کو زیر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 اپریل کو نمائش میدان حیدرآباد میں سی پی ایم اور سی پی آئی کی جانب سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں دونوں جماعتوں کے ریاستی اور کونسل سطح کے قائدین شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ سی پی آئی اور سی پی ایم نے مونوگوڈ ضمنی انتخاب میں بھی حکمراں جماعت بی آر ایس سے اتحاد کیا تھا جس کی وجہ کے سی آر کو کامیابی ملی۔