حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر ایک ہی دن میں یعنی آج 9 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کاماریڈی، کریم نگر، کھمم، جئے شنکر بھوپالپلی، کمرامبھیم آصف آباد، نرمل، راجنا سریسیلا، وکاراباد اور جناگاما اضلاع میں تقریباً 11 بجے ایم بی بی ایس کی کلاسز کا آغاز کریں گے۔ وزیر صحت ہریش راؤ کاماریڈی میڈیکل کالج کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ ان کی حکومت غریب طلباء کے لئے دور دراز علاقوں تک طبی تعلیم پہنچانے کے مقصد کے ساتھ ضلع سرکاری میڈیکل کالج کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر رہی ہے۔
ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ جو اناج کی پیداوار میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے، ڈاکٹرس پیدا کرنے میں بھی سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو دس ہزار ڈاکٹر فراہم کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر بی سی، ایس سی، اور ایس ٹی طلباء کو ڈھائی لاکھ رینک ملے اور او سی طلباء کو ڈیڑھ لاکھ رینک ملے۔انہیں بھی میڈیکل کالج میں موقع مل سکتا ہے۔