اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیراعلی جگن ہائی کورٹ کے ریمارکس پر ردعمل دیں'

تلگودیشم رہنما رامیا نے کہا کہ ہائی کورٹ کے سنگین ریمارکس کا اطلاق وزیراعلی اور ان کی لاقانونیت پر ہوتا ہے۔

'وزیراعلی جگن ہائی کورٹ کے ریمارکس پر ردعمل دیں'
'وزیراعلی جگن ہائی کورٹ کے ریمارکس پر ردعمل دیں'

By

Published : Sep 15, 2020, 6:41 PM IST

تلگودیشم پارٹی کے پولیٹ بیورو رکن ورلا رامیا نے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ آندھراپردیش ہائی کورٹ کے حالیہ تازہ ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرے۔ جس نے ریاست میں قانون کی حکمرانی پر عمل کرنے میں ناکامی پر ڈی جی پی گوتم سوانگ کومستعفی ہونے کی تجویز پیش کی۔

رامیا نے کہا کہ ہائی کورٹ کے سنگین ریمارکس کا اطلاق وزیراعلی اور ان کی لاقانونیت پر ہوتا ہے کیونکہ ان کی حکومت ریاست میں برسراقتدار آنے کے بعد سے جنگل راج چلارہی ہے۔اپنے بیان میں تلگودیشم کے سینئررہنما نے اس کو سنگین مسئلہ سے تعبیر کیا اور کہا کہ وائی ایس آرکانگریس حکومت نے بگڑتے ہوئے لا اینڈ آرڈر پر خاطی پولیس فورس کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر ڈی جی پی کو مستعفی ہونے ہائی کورٹ کی خواہش کے باوجود کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:رہنے اور کام کرنے کےلیے حیدرآباد بہترین شہر

ABOUT THE AUTHOR

...view details