اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیتی آیوگ اجلاس میں جگن موہن ریڈی کا اظہار خیال - جگن موہن ریڈی

وزیراعظم مودی کی جانب سے طلب کردہ نیتی آیوگ کے اجلاس میں آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آندھرارپدیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ ایک مرتبہ پھر سامنے رکھا۔

CM Jagan raises special status in NITI Aayog meeting with PM Modi
نیتی آیوگ اجلاس میں جگن موہن ریڈی کا اظہار خیال

By

Published : Feb 20, 2021, 4:23 PM IST

آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ نیتی آیوگ اجلاس میں زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر مرکزی حکومت اے پی کو خصوصی ریاست کا درجہ دیتی ہے تو تیز تر صنعتی کاری کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے ساتھ ہی ریاست کی نبض سمجھے جانے والے پولاورم پروجیکٹ کے نظرثانی شدہ تخمینہ کی جلد منظوری کی بھی خواہش کی۔

انہوں نے وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ ریاست کے لئے 13 میڈیکل کالجز کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بامعنی اور ثمر آور طریقے تبادلہء خیال کی ضرورت ہے کیوں کہ کووڈ کی وجہ سے ملک کی معیشت پر اثر پڑا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی بھارت کو تیاری کے شعبہ کا مرکز بنانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

جگن موہن ریڈی نے کہا کہ مرکز کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرس بزنس ریفارمس ایکشن پلان کے تحت 229 اصلاحات لائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی پیداوار کے اخراجات کو کم کرنے کے علاوہ کاشتکاروں کو معیاری بیج، بہتر کھاد اور کیڑے مار ادویات بھی مہیا کی جائیں۔ فصلوں کے ذخیرہ کرنے، درجہ بندی اور پروسیسنگ میں نئی ٹکنالوجی متعارف کروانے کی بھی ضرورت ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ کاشتکاروں کو اپنی فصلیں مناسب قیمت پر فروخت کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مرکزی حکومت قدرتی آفات سماوی کے سبب کاشتکاروں کو نقصان پہنچنے کی صورت میں، ان کو بروقت معاوضے کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے۔ ریاست میں کسانوں کی مدد اور معاونت کے لئے 10,731 رعیتو بھروسہ کیندروں کا قیام عمل میں لایاجائے۔ نامیاتی کاشتکاری کے طریقوں کو فروغ دیاجائے۔

جگن نے کہا”ہم بجلی کی لاگت کو کم کرنے کے لئے غیر روایتی بجلی کو فروغ دے رہے ہیں۔ ہم نے حال ہی میں 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبوں کے قیام کے لئے ٹنڈرکا عمل بھی شروع کیا ہے۔ ریاست میں دستیاب شمسی توانائی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ یونٹ 30 سال کی مدت کے لئے فی یونٹ 2.48 روپے کی لاگت سے ریاست کو بجلی فراہم کررہا ہے۔ حکومت ریورس پمپنگ ٹکنالوجی کے ذریعے مزید 33,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details