ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے اعظم پورہ بلدی ڈویژن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور مجلس بچاؤ تحریک کے کارکنان کے درمیان بحث ہوگئی۔ مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان و الیکشن ایجنٹ امجد اللہ خان خالد نے جب گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ووٹنگ کے دوران بوگس ووٹ استعمال کرنے والے افراد کو روکا تو ایم آئی ایم کے کارکنان ان سے جھگڑنے لگے۔
بوگس ووٹ استعمال کرنے والے افراد کو امجد اللہ خان خالد نے روکنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان نے مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان و الیکشن ایجنٹ امجد اللہ خان خالد سے بحث و تکرار شروع کر دی۔ پولیس نے دونوں گروپوں کو منتشر کر دیا ہے۔