اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ:کاغذنگر میں بی آر ایس اور بی ایس پی کارکنوں میں جھڑپ - ضلع کے کاغذنگر میں کشیدگی

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اسی دوران بعض سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں میں جھڑپ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

brs and bsp workers
brs and bsp workers

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 2:15 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے کاغذنگر میں کشیدگی دیکھی گئی جہاں کی وجئے بستی میں اتوار کی شب بی ایس پی کی انتخابی تشہیری مہم منعقد کی گئی۔اسی دوران زوردار آواز کے ساتھ ریاست کی حکمران جماعت بی آر ایس کی تشہیری گاڑی پہنچی جس پربی ایس پی کے کارکنوں نے اعتراض کیا۔ دونوں جماعتوں میں جھگڑا ہوا جس نے تصادم کی شکل اختیار کرلی اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان دھکم پیل ہوگئی۔

اس صورتحال پر پولیس نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے گروپس کے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔ بی ایس پی کے سربراہ آر ایس پروین کمار نے بی آر ایس کی گاڑی کی آواز کو کم کرنے کے مطالبہ پر توجہ نہ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے بی آر ایس کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کاغذنگر پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں جھڑپ

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ریاست کے ایک علاقے میں بی آر ایس اور کانگریس کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہر سیاسی پارٹی انتہائی متحرک ہوگئی ہے اور انتخابی مہم میں مصروف ہے۔ کانگریس دعوی کررہی ہے کہ وہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کرناٹک کی طرح کامیابی حاصل کرلے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details