اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا۔بیڈز کی تعداد میں اضافہ کرنے چیف سکریٹری کی ہدایت

چیف سکریٹری سومیش کمارنے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ معائنوں میں تیزی پیداکریں،ٹیکہ اندازی میں شدت پیداکرتے ہوئے کوویڈ سے متعلق حکومت کے احکام بشمول ماسک کے لازمی استعمال کو نافذ کریں۔

By

Published : Apr 15, 2021, 1:19 PM IST

تلنگانہ میں کورونا۔بستروں کی تعداد میں اضافہ کرنے چیف سکریٹری کی ہدایت
تلنگانہ میں کورونا۔بستروں کی تعداد میں اضافہ کرنے چیف سکریٹری کی ہدایت

تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے بی آرکے آربھون میں سینئر عہدیداروں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا.تاکہ ریاست میں کوویڈ19کی صورتحال کا جائزہ لیاجاسکے۔

ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ چیف سکریٹری نے عہدیداروں کوہدایت دی کہ وہ سرکاری اسپتالوں،پرائیویٹ میڈیکل کالجس میں کوویڈ کے مریضوں کے لئے بستروں کی تعداد میں اضافہ کرے تاکہ ریاست میں کورونا معاملات میں اضافہ پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری کی جاسکے۔

کمار نے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ معائنوں میں تیزی پیداکریں،ٹیکہ اندازی میں شدت پیداکرتے ہوئے کوویڈ سے متعلق حکومت کے احکام بشمول ماسک کے لازمی استعمال کو نافذ کریں۔

انہوں نے کہاکہ اسی طرح کوویڈ کیرسنٹرس کی تعداد اضلاع میں دوگنی کی جائے۔پرائیویٹ اسپتالوں میں آکسیجن کے دانشمندانہ استعمال کے تعلق سے بیداری پیدا کی جائے۔جئیش رنجن پرنسپال سکریٹری آئی ٹی،ایس اے ایم رضوی سکریٹری ایچ ایم اینڈ ایف ڈبلیو،ڈاکٹر پریتی مینا ڈائرکٹر ڈرگس کنٹرول،ڈاکٹر رمیش ریڈی ڈائرکٹر طبی تعلیم، ڈاکٹر سرینواس راو ڈائرکٹر صحت عامہ،ڈاکٹر ٹی گنگادھر فنی مشیر،چندرشیکھرریڈی منیجنگ ڈائرکٹر۔ٹی ایس ایچ ایم آئی ڈی سی اور دیگر عہدیداروں نے جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details