اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناگرجنا ساگر ہرحال میں جیتنا ہے: کے سی آر - ناگرجنا ساگر جیتنے کا دعوی

وزیر اعلی نے پارٹی انچارجز کی میٹنگ میں کہا ہے کہ دو دن کے اندر امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔

ناگرجنا ساگرہرحال میں جیتنا ہے: کے سی آر
ناگرجنا ساگرہرحال میں جیتنا ہے: کے سی آر

By

Published : Mar 6, 2021, 9:40 AM IST

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راو نے حلقہ ناگرجنا ساگر ضمنی انتخاب میں جیت کے مقصد سے شب و روز محنت کرنے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کو ہدایت کی۔

ناگرجنا ساگر ضمنی انتخاب پارٹی کے لیے بہت اہم ہے، وزیر اعلی نے حلقے میں بڑے پیمانے پر مہم چلانے رہنماوں کی ہدایت کی۔

کے سی آر نے ہر گرام پنچایت میں 11 رہنماوں کے ساتھ مہم چلانے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ ساگر میں ملنے والے ہر موقع کو استعمال کرنا چاہئے اور شاندار جیت حاصل کرنا چاہیے۔

وزیر اعلی نے پارٹی انچارجز کی میٹنگ میں کہا ہے کہ دو دن کے اندر امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔

تاہم ناگرجنا ساگر حلقے میں کسے میدان میں اتارا جائے گا یہ دیکھا جانا ہے اور سب کو اس کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ دوباک ضمنی انتخاب میں جیت اور جی ایچ ایم سی میں شاندار مظاہرہ کرنے والی بی جے پی نے ناگرجنا ساگر جیتنے کا دعوی کیا ہے۔ اور بی جے پی پورا زور لگاتے ہوئے ایک بار بھر حکمراں جماعت کو چلینج دے رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details