تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اپنے کیمپ آفس پرگتی بھون میں یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر قومی پرچم لہرایا۔بعد ازاں مٹھائی کی تقسیم کی گئی۔تقریب میں حکمران جماعت ٹی آرایس کے ارکان پارلیمنٹ سنتوش کمار، ڈی دامودر راو، رکن کونسل پی راجیشورراو، ارکان اسمبلی ڈی ناگیندر، وویکانندا، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈی جی پی مہیندرریڈی اور پرگتی بھون کے اسٹاف نے شرکت کی۔CM KCR Hoists National Flag at Pragati Bhavan on the State Formation Day
تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر حکومت نے 172صفحات پر مشتمل پروگریس رپورٹ جاری کی ہے جس میں عوام کے مفاد میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے دورکے دوران کئے گئے ترقیاتی کاموں کو اجاگرکیاگیا ہے۔اس رپورٹ میں حکومت نے ان اسکیمات جیسے شادی مبارک،کے سی آرکٹس، کلیانالکشمی، رعیتوبندھو، رعیتوبیمہ، آسراپنشن اوردیگر کو اجاگرکیا ہے جن کے ذریعہ آبادی کے ایک بڑے حصہ کوفائدہ پہنچا۔
اس رپورٹ کے مطابق تقریبا 63لاکھ کسانوں کو سال میں دومرتبہ رعیتوبندھو اسکیم کا فائدہ حاصل ہورہا ہے جو سال 2018سے فی ایکڑ5000روپئے کے مساوی ہے جبکہ 60.83لاکھ کسانوں کو خریف کے موسم میں اسی طرح کا فائدہ مل رہا ہے۔رعیتوبیمہ اسکیم جس کے ذریعہ 80,861خاندانوں کو فائدہ پہنچا کے ذریعہ 35.64لاکھ کسانوں کا احاطہ کیاگیا۔اس کے لئے ریاستی حکومت نے ایل آئی سی کو 14,000کروڑروپئے کا پریمیم ادا کیا ہے۔حکومت نے بکروں کی مفت تقسیم کی اسکیم کے تحت تقریبا 3.88لاکھ استفادہ کنندگان میں 81.60لاکھ بکروں کی تقسیم عمل میں لائی۔