اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ کے سی آر یکم جولائی سے اضلاع کا دورہ کریں گے

تلنگانہ میں یکم جولائی سے 10 دن تک پلے پرگتی اور پٹنا پرگتی پروگراموں کا آغاز ہوگا۔ اس کے علاوہ ہریتا ہرم پروگرام کو 10 روزہ مہم میں شامل کیا گیا ہے۔

وزیراعلی کے سی آر یکم جولائی سے اضلاع کا دورہ کریں گے
وزیراعلی کے سی آر یکم جولائی سے اضلاع کا دورہ کریں گے

By

Published : Jun 26, 2021, 1:20 PM IST

وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی سے متعلق اسکیمات کا جائزہ لینے کے لئے یکم جولائی سے دوبارہ اضلاع کے دوروں کا آغاز کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے پہلے مرحلہ میں سدی پیٹ، ورنگل، کاما ریڈی اور بھونگیر اضلاع کا دورہ کیا۔ جب کہ یکم جولائی سے 10 دن تک پلے پرگتی اور پٹنا پرگتی پروگراموں کا آغاز ہوگا۔ اس کے علاوہ ہریتا ہرم پروگرام کو 10 روزہ مہم میں شامل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ اس مہم کے دوران مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے ٹاؤنس اور مواضعات میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔ پروگراموں کے لئے فنڈس اور اسکیمات پر عمل آوری کے طریقہ کو طے کرنے کے لئے 26 جون کو ضلع کلکٹرس کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

پرگتی بھون میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں ریاستی وزراء کے علاوہ پنچایت راج، زراعت اور شہری ترقی کے عہدیداروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اچانک دوروں کے ذریعہ ترقیاتی اسکیمات کے بارے میں عوامی رائے حاصل کریں گے۔

شہری اور دیہی علاقوں میں عوامی نمائندوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے میں وزیراعلیٰ کو مدد ملے گی۔ ریاستی وزراء سے لےکر سرپنچوں تک ٹی آر ایس کے رہنماؤں کی کارکردگی کا وزیر اعلیٰ برسرِ موقع جائزہ لے سکتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مجوزہ اچانک دوروں سے عوامی نمائندوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ کئی علاقے ایسے ہیں جہاں ترقیاتی کاموں کی عدم تکمیل پر عوام میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سنگاریڈی: تلنگانہ وزیر، کے ٹی آر نے غریب بچی کا مفت آپریشن کروایا

ABOUT THE AUTHOR

...view details