اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلی کے سی آر کا 10 فروری کو ناگرجنا ساگر دورہ

تلنگانہ کےوزیراعلی کے چندر شیکھر راو 10 فروری کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسمبلی حلقہ ناگرجنا ساگر کے ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم کا عملاً آغاز کریں گے۔

By

Published : Feb 7, 2021, 11:23 AM IST

وزیراعلی کے سی آر کا 10 فروری کو ناگرجنا ساگر دورہ
وزیراعلی کے سی آر کا 10 فروری کو ناگرجنا ساگر دورہ

دوباک میں شکست اور گریٹر حیدرآباد میونسپل انتخابات میں کم سیٹیں آنے کے بعدوزیراعلی آئندہ ریاست میں منعقد ہونے والے تمام انتخابات میں پارٹی کو کامیاب بنانے کے لئے خصوصی حکمت عملی اختیار کررہے ہیں۔

انھوں نے ضلع نلگنڈہ کے ٹی آر ایس قائدین کا پرگتی بھون میں اجلاس منعقد کرتے ہوئے تازہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جہاں پر کانگریس کے امیدوار سینئر رہنما جانا ریڈی کا طاقتور موقف ہے۔ وزیراعلی نے پارٹی رہنماوں کو مشورہ دیا کہ وہ ناگرجنا ساگر ضمنی انتخابات کو آسان تصور نہ کریں۔ بلکہ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے ہر قائد سرگرم عمل رہے۔ وہ خود اسمبلی حلقہ ناگر جنا ساگر کا 10 فروری کو دورہ کریں گے۔

وزیر اعلی صبح 10 بجے ناگر جنا ساگر پراجکٹ کا معائنہ کریں گے۔ 12.30 بجے 9 لفٹ اریگیشن پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

ٹی آر ایس حکومت ناگرجنا ساگر میں کامیابی کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے ۔حالیہ بلدی انتخابات میں پارٹی کی ناکامی کے بعد ٹی آر ایس بہت محتاط ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریسڈینشیل اسکول کے دو طلبہ لاپتہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details