اردو

urdu

ETV Bharat / state

KCR announces Rs 2 Crore for Nikhat وزیر اعلی کے سی آر نے نکھت زرین کی اولمپک تیاری کیلئے 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا - Hyderabad news

وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے اولمپک میں شرکت کی تیاری کے لیے کوچنگ، سفر اور دیگر اخراجات کو پورا کرنے کے لیے نکھت زریں کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔

نکھت زرین
نکھت زرین

By

Published : May 19, 2023, 7:48 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے جمعرات کو عالمی باکسنگ چیمپئن نکھت زرین کو اولمپکس کی تیاری کے لیے 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نکھت اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ایک بار پھر تلنگانہ اور بھارت کا نام روشن کریں گی۔ باکسنگ چیمپئن نےوزیر اعلی کے سی آر سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیر اعلی نے انہیں اگلے سال پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپکس کی تیاری کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔وزیر اعلیٰ نے اولمپک میں شرکت کی تیاری کے لیے کوچنگ، سفر اور دیگر اخراجات کو پورا کرنے کے لیے نکھت کو 2 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔انہوں نے چیف سکریٹری سانتھی کماری کو اس سلسلے میں ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

اس موقعے پر وزیر کھیل وی سرینواس گوڑ، وزیر داخلہ محمود علی اور وزراء پرشانت ریڈی، ملا ریڈی اور دیگر موجود تھے۔اس سال مارچ میں، نکھت نے نئی دہلی میں منعقدہ خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے 50 کلوگرام زمرے کے فائنل میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔عالمی چیمپئن شپ مقابلے میں یہ ان کا دوسرا گولڈ میڈل تھا۔

مزید پڑھیں:Nikhat Zareen Grand Welcome At Hyderabad: نکہت زرین کا حیدرآباد آمد پر شاندار استقبال

گذشتہ سال، تلنگانہ حکومت نے ترکی میں ہونے والی ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر نکھت کو 2 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے انہیں حیدرآباد میں ایک رہائشی پلاٹ الاٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ نکھت، جن کا تعلق ضلع نظام آباد سے ہے، عالمی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پانچویں بھارتی خاتون باکسر بن گئی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details