اردو

urdu

ETV Bharat / state

Special Courts in Tirupati: چیف جسٹس این وی رمنا نے آندھراپردیش کے تروپتی میں دو خصوصی عدالتوں کا افتتاح کیا - ترپتی میں خصوصی عدالتیں

سیشاچلم کے جنگلات سے لال صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔اسی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے زیرالتوا تمام مقدمات کو کم کرنے اور تمام مقدمات کے تیز تر تصفیہ کو یقینی بنانے کے لئے عدالت کا قیام عمل میں لایاہے۔ Special Courts in Tirupati

چیف جسٹس این وی رمنا نے اے پی کے تروپتی میں دو خصوصی عدالتوں کا افتتاح کیا
چیف جسٹس این وی رمنا نے اے پی کے تروپتی میں دو خصوصی عدالتوں کا افتتاح کیا

By

Published : Jun 9, 2022, 1:44 PM IST

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے اے پی کے تروپتی میں دو خصوصی عدالتوں کا افتتاح انجام دیا۔زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں کمی کے لئے لال صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کے مقدمات کے لئے علحدہ عدالتیں قائم کی گئی ہیں۔چیف جسٹس نے تروتپی کے ای ایس آئی اسپتال سے متصل ٹوڈاکامپلکس میں اس کا افتتاح انجام دیا۔لال صندل کی لکڑی کے مقدمات کی سماعت کیلئے ریاست میں یہ پہلی عدالت ہوگی۔اس عدالت کے قیام کے بعد لال صندل کی لکڑی کے مقدمات کی تیز ترسماعت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ Special Courts in Tirupati

یہ بھی پڑھیں: Himmatnagar, Khambhat Riots Case: 'کھمبات اور ہمت نگر فساد کیس میں یکطرفہ کاروائی کا الزام‘

حالیہ دنوں کے دوران لال صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کے معاملات میں اضافہ پر ریاستی حکومت نے ایسے مقدمات سے نمٹنے کیلئے علحدہ عدالت کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔جیوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کی منظوری عمل میں لائی گئی تھی ۔واضح رہے کہ سیشاچلم کے جنگلات سے لال صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔اسی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے زیرالتوا تمام مقدمات کو کم کرنے اور تمام مقدمات کے تیز تر تصفیہ کو یقینی بنانے کے لئے عدالت کا قیام عمل میں لایاہے۔


یواین آئی


ABOUT THE AUTHOR

...view details