دو روز قبل چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں 22 سے زیادہ پولیس جوان ہلاک ہوگئے تھے۔ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے نارکٹ پلی منڈل میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وشوا ہندو پریشد کی جانب سے مومی شمعوں کی ریلی نکالی گئی۔ جس میں شریک شرکاءکے ہاتھوں میں مہلوک جوانوں کی تصاویر تھیں۔ جو جئے جوان، جئے کسان کے نعرے لگارہے تھے۔
ہلاک شدہ جوانوں کی یاد میں ریلی - urdu khabar
چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کے ساتھ ہوئے انکاونٹر میں ہلاک سی آر پی ایف جوانوں کی یاد میں تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے نارکٹ پلی منڈل میں وشوا ہندو پریشد کی جانب سے مومی شمعوں کی ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں شریک شرکاء کے ہاتھوں میں مہلوک جوانوں کی تصاویر تھیں۔
چھتیس گڑھ انکاونٹر: مہلوک جوانوں کی یاد میں مومی شمعوں کی ریلی
خبر کے مطابق اس ریلی میں کئی افراد شریک تھے۔ جنہوں نے ماؤ نوازوں کے تشدد کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سماج میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس موقع پر وی ایچ پی منڈل کے صدر مہیندر نے کہا کہ ماؤ نوازوں کی سرگرمیوں میں روز بروز اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد ان کا تعاون کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے جو ماؤنوازوں کا تعاون کررہے ہیں۔
TAGGED:
RAILLY