تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرابابو نائیڈو نے آج احتجاجاً کسانوں سے متعلق حکومت کی جانب سے جاری احکامات کی پانچ کاپیوں کو پونگل تہوار کے آغاز پر جلائی جانے والی بھوگی الاؤ میں نذر آتش کردیا۔
چندرا بابو نائڈو نے کسانوں سے متعلق حکومتی احکامات کو نذر آتش کیا
آندھراپردیش کے سابق وزیراعلیٰ و صدر تلگودیشم پارٹی این چندرا بابو نائیڈو نے آج ضلع کرشنا کے پریتالا میں بھوگی الاؤ میں حکومت کی جانب سے کسانوں سے متعلق جاری احکامات کی نقل کو نذر آتش کردیا۔
بھوگی کے موقع پر چندرا بابو نے کسانوں سے متعلق احکامات کو نذر آتش کیا
چندرا بابو نے آج جن حکومتی احکامات کو نذر آتش کیا انہیں آندھراپردیش حکومت نے کسانوں سے متعلق منصوبوں کےلیے منظور کیا تھا۔
بھوگی تہوار تمل ناڈو، آندھراپردیش اور تلنگانہ میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے جو پونگل کا ایک حصہ ہے جبکہ تہوار کے آغاز پر الاؤ جلائی جاتی ہے اور خصوصی پوجا کی جاتی ہے۔ پونگل موسم سرما کے اختتام اور فصل کی کٹائی کے آغاز کے موقع پر منایا جاتا ہے۔