تلگودیشم کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے اننت پور ضلع میں سنیہا لتا کے مبینہ قتل کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
تلگودیشم کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے اننت پور ضلع میں سنیہا لتا (19) کے مبینہ قتل کو ایک انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا اوراسے ملک میں نربھیا اور دیشا کے معاملات سے بھی زیادہ خوفناک بتایا۔ وائی ایس آر سی پی حکومت پر اس طرح کے مظالم کے واقعات میں لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے، نائیڈو نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
نائیڈو نے کہا کہ ریاست میں خواتین، لڑکیوں اور یہاں تک کہ نابالغ لڑکیوں پر 400 سے زیادہ خوفناک حملے ہوئے۔ سی بی آئی کو ان تمام واقعات کی جامع تحقیقات کرنی چاہئے۔