اردو

urdu

ETV Bharat / state

چندرا بابو نے تیلگودیشم رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کی - آندھراپردیش کی خبریں

چندرا بابو نائیڈو نے ریاستی الیکشن کمشنر (ایس ایسی) اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پر زور دیا کہ وہ گرفتار رہنما این امرناتھ ریڈی اور پولی ورتھی وینکٹا منی پرساد کو فوری طور پر غیر مشروط طور پر رہا کریں۔ نائیڈو نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے جھوٹے مقدمات درج کرکے ان رہنماؤں کو گرفتار کیا۔

چندرابابونے تیلگودیشم رہنماوں کی گرفتاری کی مذمت کی
چندرابابونے تیلگودیشم رہنماوں کی گرفتاری کی مذمت کی

By

Published : Nov 10, 2021, 7:27 PM IST

تیلگو دیشم پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو نے بدھ کو پارٹی قائدین کی گرفتاری کی مذمت کی۔ یہ واقعہ ان کے اسمبلی حلقہ میں پیش آیا جہاں 15 نومبر کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے ریاستی الیکشن کمشنر (ایس ایسی) اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پر زور دیا کہ وہ گرفتار رہنما این امرناتھ ریڈی اور پولی ورتھی وینکٹا منی پرساد کو فوری طور پر غیر مشروط طور پر رہا کریں۔ نائیڈو نے کہا کہ پولیس نے جھوٹے مقدمات درج کرکے ان رہنماوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: سڑک حادثے میں چارافراد شدید زخمی

انہوں نے الزام لگایا کہ وائی ایس آر سی پی حکومت نے پارٹی قائدین کو انتخابی مہم سے دور رکھنے کے لئے آدھی رات کو گرفتار کیا تھا۔

عہدیداروں کو لکھے اپنے خط میں انہوں نے 13 اربن لوکل کمیٹیوں میں ہونے والے انتخابات کو ایک مذاق اور ریاست کے جمہوری عمل پر سیاہ داغ قرار دیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کے کہنے پر کام کر رہی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details