مرکزی حکومت حیدرآباد میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے ایک ٹیم روانہ کررہی ہے یہ ٹیم جمعرات کی شام حیدرآباد پہنچے گی۔
مرکزی ٹیم نقصان کی شدت کا اندازہ لگانے کے لیے دو دن تک حیدرآباد اور دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی۔ ریاستی حکومت نے اندازہ لگایا ہے کہ رواں ماہ کی 13 تاریخ سے ریاست کی عوام کو مسلسل بارش کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس سے ہزاروں کروڑ روپےکا نقصان ہوا ہے۔ریاستی حکومت نے اندازہ لگایا ہے کہ بارش سے پانچ ہزار کروڑکا نقصان ہوا ہے۔
اس ضمن میں وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر فوری امداد کیلئے 1350 کروڑ روپئے کی اجرائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ اس تناظر میں، مرکزی ٹیم جمعرات کی شام حیدرآباد پہنچے گی۔
حیدرآباد کے کئی علاقوں میں ابھی تک پانی جمع ہوا ہے، خاص طور پر بارکس، بابانگر علاقوں میں لوگ گھروں میں بند ہیں۔کئی لوگوں کے گھر تباہ ہوگئے۔ پانی کی نکاسی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ رضاکار تنظمیں لوگوں کو ضروری اشیا فراہم کرنے کےلیے پہل کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں کورونا کے1579نئے کیسز درج