گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) حدود میں کورونا کے مثبت معاملات میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر زمینی حقائق اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے قومی دارالحکومت نئی دہلی سے ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کا مرکزی ٹیم نے دورہ کیا۔
حیدرآباد پہنچی اس ٹیم کے ارکان نے اپنے ایک روزہ دورہ کا آغاز شہر کے گچی باولی میں بنائے گئے ٹمس اسپتال سے کیا۔ ٹیم کے ارکان نے ٹمس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس اسپتال کے الگ تھلگ رومس کا بھی معائنہ کیاگیا۔ ٹیم کے ارکان نے کورونا کی روک تھام کیلئے ریاستی حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا اور مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ اعلی عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا۔