عہدیداروں نے اس کنٹرول روم میں دستیاب خدمات سے اس ٹیم کو واقف کروایا۔
کورونا: مرکزی ٹیم نے جی ایچ ایم سی کنٹرول روم کا معائنہ کیا - کورونا
مرکز کی ٹیم نے آج گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ اس ٹیم نے اپنے دورہ کے چوتھے دن آج یہ معائنہ کیا اور ریاست میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات سے واقفیت حاصل کی۔
Breaking News
ارون بروکا ایڈیشنل سکریٹری وزارت جل شکتی کی زیرقیادت اس پانچ رکنی ٹیم نے گُڈی ملکاپور مارکٹ کا دورہ کیا اور دکانداروں کے ساتھ ساتھ مارکٹ کو آنے والے افراد سے بھی بات کی۔
ٹیم کے ارکان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ کو برقرار رکھیں۔