اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مرکزی بجٹ عام آدمی پر بوجھ ، سرمایہ کاروں کو راحت' - مرکزی بجٹ کو مخالف عوام

تلنگانہ کانگریس نے مرکزی بجٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اقتدار کے نشے میں یکطرفہ فیصلے کررہی ہے۔ حکومت کے اقدامات میں فلاح وبہبود، راحت اور سہولت ندراد ہے۔

'مرکزی بجٹ عام آدمی پر بوجھ سرمایہ کاروں کو راحت'
'مرکزی بجٹ عام آدمی پر بوجھ سرمایہ کاروں کو راحت'

By

Published : Feb 3, 2021, 9:25 AM IST

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں کانگریس نے مرکزی بجٹ کو مخالف عوام قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس موقع پر کانگریس کی خاتون رہنما جی سجاتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت عوام مخالف اقدامات کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام نے اقتدار سونپا ہے۔ انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ عوام اقتدار سے دور بھی کرسکتی۔

انھوں نے کہا کہ اقتدار کے نشے میں یکطرفہ فیصلے کیے جارہے ہیں۔ حکومت کے اقدامات میں فلاح وبہبود، راحت اور سہولت ندراد ہے۔انھوں نے کہا مرکزی حکومت عام آدمی پر اضافی بوجھ بنے گا۔اور غریب پریشان ہوجائیں گے۔خاتون رہنما نے کہا مودی حکومت نے بجٹ میں سرمایہ کاروں کا بہت خیال رکھا ہے۔

اس موقع پر کانگریس رہنما سجاتا نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details