حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیرصحت ہریش راو نے الزام لگایا ہے کہ مودی زیرقیادت مرکزی حکومت تلنگانہ کے ساتھ دوہرا معیار اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے ریاست کے ہر گھر کو محفوظ پانی سپلائی کرنے کے لیے متعارف کردہ ریاستی حکومت کے باوقار مشن بھاگیرتا پروگرام کو تسلیم کرتے ہوئے ایوارڈ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزرا کے دوہرے معیار کا مضحکہ اڑایا۔ Harish Rao on Modi Government Double Standard
انھوں نے کہا کہ ایک طرف تلنگانہ حکومت کو ایوارڈس دیئے جاتے ہیں تو دوسری طرف یہ مرکزی وزرا ریاست میں سیاسی پلیٹ فارمس پر تلنگانہ حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہیں۔ اگر ان میں ہمت ہے تو مرکزی وزرا کو چاہئے کہ وہ پہلے ریاست کے لئے زیرالتوا فنڈس جاری کریں۔ان فنڈس سے مناسب طورپراستفادہ کرنے میں ریاستی حکومت کی ناکامی پر ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بنایاجاسکتا ہے۔ Center does Dual standard with Telangana