تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگزار صدر و ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے پارٹی کارکنوں اور رہنماوں سے اپیل کی کہ وہ 2ستمبر کو پارٹی جھنڈا لہرانے کے پروگرام کو بڑے پیمانے پر منائیں۔
انہوں نے کہاکہ دیہاتوں،شہروں کے وارڈز میں پارٹی کا جھنڈا لہرایاجائے۔انہوں نے ریاستی وزرا، ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمان، ارکان کونسل،ضلع پریشد اور منڈل پریشد ارکان کے ساتھ ساتھ بلدی صدورنشین،پارٹی کے سکریٹریز اوردیگر عوامی نمائندوں کے ساتھ پارٹی ہیڈکوارٹرز تلنگانہ بھون میں اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر تارک راما راو نے تمام کو مختلف ہدایات دیں۔
انہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔انہوں نے کہاکہ2ستمبر کو ہی وزیراعلی و پارٹی کے سربراہ چندرشیکھرراو قومی دارالحکومت نئی دہلی میں پارٹی کے دفتر کی تعمیر کےلیے سنگ بنیاد رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:یکم ستمبر سے تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے: تلنگانہ ہائی کورٹ
تارک راما راو نے کہا کہ جھنڈالہرانے کے جشن کے بعد پارٹی کی مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل شروع کیاجائے گا۔12ستمبرسے اس پروگرام کی شروعات ہوگی۔ انہوں نے تجویز دی کہ زونل اور ٹاؤن کمیٹیوں کی تشکیل 12 سے 20 ستمبر تک مکمل کر لی جائے۔