سماجی کارکن مجاہد ہاشمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں شاپنگ میں وقت ضائع نہ کریں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے ماہ رمضان میں غریبوں کی مدد کریں اور اس سال عید سادگی کے ساتھ منائیں۔
عید سادگی سے منائیں، بازاروں کا رخ نہ کریں - آمد و رفت کا سلسلہ بھی رک گیا ہے
عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر کے دوران ماہ مقدس سایہ فگن ہوا ۔اس مہلک وبا نے مسلمانوں کو مسجد نمازادا نہ کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔بازاروں کی رونقیں سناٹوں میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ آمد و رفت کا سلسلہ بھی رک گیا ہے ۔
عید سادگی سے منائیں
انہوں نےمزید کہا کہ اگر مسلمان خریداری کے لئے بازاروں کا رخ کرتے ہیں تو انہیں ایک سازش کے تحت بدنام کیا جائیگا۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے شاپنگ سے اجتناب کر تےہوئے اپنی رقم مستحقین کو ضرور دیں۔