اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی بی آئی عدالت نے جگن کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست خارج کردی - اردو نیوز آندھراپردیش

نرساپورم کے رکن پارلیمان رگھو رام کرشن راجو نے اس کیس میں براہ راست اور بالواسطہ طور پر گواہوں کو متاثر کرنے کا وزیراعلیٰ جگن اور رکن پارلیمان وجے سائی ریڈی پرالزام لگایا اور ان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی۔

سی بی آئی عدالت نےجگن کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست خارج کردی
سی بی آئی عدالت نےجگن کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست خارج کردی

By

Published : Sep 15, 2021, 5:48 PM IST

سی بی آئی کی ایک عدالت نے غیر محسوب اثاثہ جات معاملے میں آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ضمانت منسوخ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سی بی آئی عدالت نے وائی ایس آر کانگریس کے رکن پارلیمان وجے سائی ریڈی کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست بھی خارج کردی۔

نرساپورم کے رکن پارلیمان رگھو رام کرشن راجو نے اس کیس میں براہ راست اور بالواسطہ طور پر گواہوں کو متاثر کرنے کا وزیراعلیٰ جگن اور رکن پارلیمان وجے سائی ریڈی پر الزام لگایا اور ان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اویسی نے مودی کو چیلنج کیا، کہا ہمت ہے تو طالبان کو دہشت گرد قرار دیں

رگھورام کرشن راجو کے وکلاء نے دلیل دی کہ جگن اور وجے سائی ریڈی نے ضمانت دینے میں سی بی آئی عدالت کی جانب سے عائد کردہ شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ تاہم، جگن کے وکلاء نے دلیل دی کہ انہوں نے کسی بھی شرط کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اور رگھورام نے یہ درخواست صرف سیاسی اور ذاتی مقاصد کے لیے دائر کی ہے۔

دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے رگھورام راجو کی درخواست خارج کردی۔ جس کے بعد رگھورام نے کہا کہ وہ سی بی آئی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details