سالگرہ کے موقع پر تلوار سے کیک کاٹنے والے نوجوان اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کرلیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیاجس کی تصاویر سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئیں جس کے بعد گولہ پلی پولیس نے سات افراد کے خلاف کیس درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 26سالہ نوجوان پرشانت گوڑ نے 2جولائی کو اپنی سالگرہ منائی۔اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر تلوار سے کیک کاٹا اور اس جشن کی تصاویر بھی لیں۔اگرچہ کہ یہ واقعہ 2جولائی کو پیش آیا تاہم اتوار کو یہ معاملہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب گوڑکی جانب سے تلوار سے کیک کاٹنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔بعض نوجوانوں نے اس پر پولیس کو توجہ دلائی جس پر پولیس نے معاملہ درج کرلیا۔