ریاست تلنگانہ کے وزیر لیبر سی ایچ ملّا ریڈی کے چھوٹے بھائی نرسمہا ریڈی پر بوئن پلی میں جوئے کے کھیل کا انعقاد کرنے اور کووڈ- 19 لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر حیدرآباد پولیس نے کیس درج کیا ہے۔
خفیہ ذرائع سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر کمشنر کی ٹاسک فورس (نارتھ زون) کی ٹیم نے ملّا ریڈی گارڈن کے قریب ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اس دوران وہاں چلنے والے ایک قسم کے جوئے کلب کا پردہ فاش کیا۔ حیرت انگیز بات یہ تھی کہ اس کلب کے مالک وزیر سی ایچ ملّا ریڈی کے بھائی سی ایچ نرسمہا ریڈی ہیں۔