اردو

urdu

ETV Bharat / state

Case Registered against Dharmapuri Arvind: بی جے پی رکن پارلیمان کے خلاف معاملہ درج - دھرماپوری اروند کے خلاف کیس درج

ایڈووکیٹ روی کمار نے سرورنگر پولیس سے کہا کہ رکن پارلیمان نے بی جے پی کے ریاستی دفتر میں 13 جولائی کو منعقدہ پریس میٹ کے دوران وزیراعلی اور دیگر افراد کے خلاف بدکلامی کی۔ Case Registered against Dharmapuri Arvind

بی جے پی کے رکن پارلیمان دھرماپوری اروند کے خلاف معاملہ درج
بی جے پی کے رکن پارلیمان دھرماپوری اروند کے خلاف معاملہ درج

By

Published : Jul 20, 2022, 2:09 PM IST

تلنگانہ:حیدرآباد کی سرور نگر پولیس نے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف اشتعال انگیز ریمارکس پر بی جے پی کے نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ دھرماپوری اروند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ شہر سے تعلق رکھنے والے ایک ایڈووکیٹ جن کی شناخت روی کمار کے طورپر کی گئی ہے، سرور نگر پولیس سے رجوع ہوئے اور کہا کہ رکن پارلیمان نے بی جے پی کے ریاستی دفتر میں 13 جولائی کو منعقدہ پریس میٹ کے دوران وزیراعلی اور دیگر افراد کے خلاف بدکلامی کی۔انہوں نے کہاکہ یوٹیوب پر انہوں نے یہ پریس کانفرنس دیکھی۔اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے اروند کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا۔ Case Registered against Dharmapuri Arvind


یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details