ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے دفتر نے آج صبح اس بات کا اعلان کیا۔
مجوزہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب تلنگانہ آرٹی سی ورکرس کی ہڑتال 26ویں دن میں داخل ہوگئی ہے اور اس میں کمی کے کوئی آثار نہیں آرہے ہیں۔

سمجھا جاتا ہے کہ حکومت پرائیویٹ خدمات کو کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے متبادل انتظامات کو یقینی بنانے کے منصوبے بنارہی ہے۔
وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اس اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں ہڑتال کی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا اور عوام کو ٹرانسپورٹ خدمات کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
ساتھ ہی ہڑتال کے مسئلہ پر ہائی کورٹ میں جاری مقدمہ کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔